09/Jul/2021
News Viewed 1074 times
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا فوجی مشن 31 اگست کو ختم ہو جائے گا۔
ایک بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا کی جانب سے طویل جنگ ختم کرنے کا فیصلہ درست ہے، مشن تب ہی مکمل ہوگیا تھا جب اسامہ بن لادن کو انجام تک پہنچایا، امریکا کی ایک اور نسل کو افغان جنگ کے لیے نہیں بھیجا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ طالبان پر بھروسہ نہیں لیکن افغان حکومت کے تحفظ کے لیے افغان فوج پر بھروسہ ہے، افغانستان میں سلامتی اور امن ایک متحد حکومت میں ہی آسکتا ہے تاہم اس بات کا امکان نہیں کہ افغانستان میں متحد حکومت کا قیام عمل میں آسکے۔
آگے بھی پڑھیں: افغانیوں کو کبھی کوئی تابع نہ کر سکا ،امریکا نے طاقت کا استعمال کر کے سب سے بڑی غلطی کی
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغان خواتین کے اپنے مستقبل سے متعلق خدشات درست ہیں جب کہ افغانستان سے ڈھائی ہزار افراد کو امریکا منتقل ہونے کے لیے خصوصی ویزے دیے گئے ہیں، افغان رہنماؤں کو مل کر ملک کے مستقبل کے لیے بڑھنا ہوگا۔